اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: کولکاتا کی مسلسل چھٹی شکست

گزشتہ شب ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو اسی کے گھریلو میدان پر تین وکٹوں سے شکست دی، اس جیت کے ساتھ راجستھان نے پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔

جوفرا آرچر نے شاندار بلے بازی سے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا

By

Published : Apr 26, 2019, 8:24 AM IST

راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر کولکاتا کو بلے بازی کی دعوت دی تھی، جس کے جواب میں اس نے مقررہ 20 اوورز میں کپتنان دنیش کارتک کی شاندار نصف سنچری کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں کرس لن کا وکٹ گںوادیا، اس کے بعد ٹیم شروعاتی جھٹکوں نہیں نکل سکی اور وقفے وقفے سے وکٹ گںواتے رہی، لیکن کپتان دنیش کارتک نے ایک جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور تیز رفتاری سے رن بناتے رہے۔

انہوں نے 50 گیںدوں میں سات چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے حالاںکہ وہ اپنی پہلی آئی پی ایل سنچری سے محروم رہ گئے لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو با عزت اسکور تک پہنچا دیا۔

راجستھان کی جانب سے ورون آرون سب سے کامیاب گیںد باز رہے اور 4 اوورز میں 20 رنز دے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اوشین تھامس، شریس گوپال اور جئے دیو انادکٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلز کی جانب سے اجنکیا رہانے اور سنجو سیمسن نے تیز رفتاری سے رنز بنائے اور پانچ اوور میں ٹیم کا اسکور 50 رنوں کے پار پہنچادیا خطرناک بنتی جا رہی اس جوڑی کو سنیل نرائن نے رہانے کو آؤٹ کرکے توڑا۔ رہانے نے 21 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے۔

اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس اور اسٹورٹ بنی تیزی سے رن بنانے کے چکر میں جلدی آؤٹ ہو گئے لیکن نوجوان بلے باز ریان پراگ اور شریس گوپال نے تیزی سے رن بنائے اور ٹیم کوجیت کی جانب گامزن کیا گوپال نو گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جوفرا آرچر نے آخری اوورز میں 12 گیندوں میں 27 رنز بنائے اور ٹیم کو منزل تک پہنچایا۔ اس جیت میں ریان پراگ کا سب سے اہم کردار تھا کیوں کی انہوں نے ٹیم کو بحران سے نکالا اور 47 رنز بنائے۔

اس جیت کے ساتھ ہی راجستھان رائل نے پلے آف میں داخلے کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details