اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2019: راجستھان رائیلز کو 14 رنوں سے شکست - Rajasthan Royals

راجستھان رائیلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔کنگس الیون پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل کی 79 رنوں کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنائے ہیں اور راجستھان کو جیت کیلئے 185 رنوں کا ہدف دیا۔

IPL Match

By

Published : Mar 26, 2019, 1:07 AM IST

آئی پی ایل 2019 کا چوتھا میچ راجستھان رائیلز اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان جئے پور میں کھیلا گیا ۔

راجستھان رائیلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔کنگس الیون پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل کی 79 رنوں کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنائے ہیں اور راجستھان کو جیت کیلئے 185 رنوں کا ہدف دیا۔

IPL Match

جس کے جواب میں راجستھان مقررہ 20 اوورس میں نو وکٹ پر 170 رن ہی بناسکی۔آخری تین اوورس میں ہی اس نے اپنے 7 وکٹ گنوادیئے ۔راجستھان کی جانب سےراس بٹلر نے سب سے زیادہ 69 رن بنائے ۔

اس کے علاوہ رہانے نے 27 رن ، سیمسن نے 30 رن ، اسمتھ نے 20 رن ، اسٹوکس نے چھ رن بنائے ۔ راجستھان رائیلز نے اپنے سات وکٹ صرف 18 گیندوں میں ہی گنوادئے ، جس کی وجہ سے میچ میں اس کو شکست ہوئی۔

اس سے قبل کنگس الیون پنجاب کی شروعات اچھی نہیں ہوئی اور کے ایل راہل صرف چار رن بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کنگس الیون پنجاب کا دوسرا وکٹ مینک اگروال کی شکل میں گرا۔ انہوں نے 24 گیندوں میں 22 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کرس گیل نے 47 گیندوں میں چار چھکے اور آٹھ چوکے کی مدد سے 79 رنوں کی دھماکہ دار اننگز کھیلی ۔ گیل کو اسٹوکس نے آوٹ کیا ۔ اس کے بعد پورن 12 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ تاہم آخر میں سرفراز خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں میں 46 رن بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 184 رن تک پہنچادیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details