اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پلے آف میں پہنچنے کی کولکاتہ کی امیدیں برقرار - dinesh kartik

سلامی بلے باز شبھم گل کے ناٹ آؤٹ 65 رنوں کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائڈرس نےمقررہ ہدف آسانی سے عبور کر لیا۔

کولکاتا اور پنجاب میں کرو یا مرو مقابلہ

By

Published : May 3, 2019, 3:36 PM IST

Updated : May 3, 2019, 11:38 PM IST

شبھم گل نے پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔شبھم کی پاری کی بدولت کولکاتہ نے کنگز الیون پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرس لن نے 46، روبن اتھپا نے 22، رسل نے 24 اور کپتان دنیش کارتک نے 21 رن بنائے۔

آئی پی ایل کے اہم مقابلے میں سیم کیورن اور این پورن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 184 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

کولکاتا اور پنجاب میں کرو یا مرو مقابلہ

سیم کیورن نے محض 24 گیندوں کا سامنا کیا اور 55 رنوں کی بہترین پاری کھیلی۔انہوں نے ساتھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پورن نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 رنوں کی پاری کھیلی۔

مندیپ سنگھ نے 25 اور اور کرس گیل نے 14 رن بنائے ۔

کولکاتہ کی جانب سے ایس سندیپ نے دو وکٹ حاصل کیے۔ گرنل رسل اور رانا کو ایک ایک کامیابی ملی۔

Last Updated : May 3, 2019, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details