ممبئی کے خلاف میچ میں شکست کے بعد چینئی نے گزشتہ میچ میں دہلی كیپٹلز کے خلاف 80 رنز کی بڑی فتح حاصل کر کے دوبارہ پہلا مقام حاصل کر لیا ہے،
ممبئی کے خلاف شکست سے چینئی کا رن ریٹ بھی متاثر ہوا ہے اور اب اپنے آخری گروپ میچ میں گزشتہ چیمپئن ٹیم کو سرفہرست مقام کو مضبوط کرنے کے لیے جیت درج کرنی ہوگی۔
تجربہ کار کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے 13 میچوں میں 18 پوائنٹس ہیں اور اگر وہ آج جیت جاتی ہے تو اس کے 20 پوائنٹس ہو جائیں گے۔
چینئی کے پاس کپتان دھونی کے علاوہ سریش رائنا، امباتی رائیڈو، شین واٹسن اور فاف ڈو پلیسس جیسے بلے باز ہیں جبکہ گہند بازی میں عمران طاہر مسلسل بہترین گیندبازی کر رہے ہیں اور اس سیزن میں اب تک 21 وکٹ لے چکے ہیں اس کے علاوہ ہربھجن سنگھ، رویندر جڈیجہ اور اور دیپک چہر بھی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔