اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل نیلامی: نوجوان کھلاڑی محمد اظہرالدین پر ہوگی فریچائزیز کی نگاہیں - سید مشتاق علی ٹرافی

کل (18 فروری) ہونے والی آئی پی ایل نیلامی کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار فرنچائزیز کی نظریں نوجوان ٹیلیٹ پر بھی ہوں جس میں کیرالا کے اظہرالدین کا نام قابل ذکر ہے جنہوں نے مشتاق علی ٹرافی میں تیز رفتار سنچری بنائی تھی۔

کیرالا کے اظہرالدین
کیرالا کے اظہرالدین

By

Published : Feb 17, 2021, 8:41 PM IST

اس سال آئی پی ایل نیلامی میں کیرالا کے محمد اظہر الدین کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے حال ہی میں سید مشتاق علی ٹرافی میں 37 گیندوں میں دوسری تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

اس کے بعد اظہر الدین نے کہا تھا کہ ان کی خواہش آئی پی ایل میں داخلہ اور بہترین کھیل پیش کرکے ملک کی نمائندگی کرنا اصل مقصد ہے۔

اس کے علاوہ تمل ناڈو کے شاہ شاہ رخ خان، آل راؤنڈر سونو یادو، بڑودہ کے وِشنو سولنکی اور بنگال کے اکشدیپ جیسے انلیپڈ کھلاڑیوں کے لیے بولی لگنے کی امید ہے۔

اس سال ممبئی کی سینئر ٹیم میں شامل ہونے والے بائیں ہاتھ کے تیز گیند اور سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تیندولکر کو 20 لاکھ روپے کی پیس پرائز کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

آئی پی ایل 2021 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں کنڈیشنڈ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کے علاوہ آئی پی ایل میں خراب فارم کا شکار آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے فرنچائزیز کے پسندیدہ ہونے کی امید ہے۔

آئی پی ایل کی رواں نیلامی کے لیے بی سی سی آئی نے 292 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تھی جس میں 164 بھارتی اور 125 بیرونی کھلاڑی ہیں اس کے علاوہ اس نیلامی میں تین ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details