پوری دنیا میں پھیل جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ ساتھ فضائی خدمات، شیئر بازار اور دیگر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں اور اب اس کا اثر انڈین پریمیئر لیگ پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔
موجودہ حالات کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کے مستقبل پر بھی سوال کھڑے ہوگئے ہیں اور اب اس معاملے کا حل 14 مارچ کو ممبئی میں ہونے والی آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔
گذشتہ روز مدراس ہائی کورٹ میں ایک شخص نے عرضی داخل کر کے آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بی سی سی آئی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو 15 اپریل تک بھارت کا ویزا نہیں دیا جائے گا، جس کے بعد کرکٹ شائقین میں بے چینی کا ماحول ہے۔