اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020 دبئی میں ہونے کا امکان، 17 جولائی کو حتمی فیصلہ - اپیکس کونسل کی میٹنگ

امارات کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کو پیش کش کی تھی کہ وہ چاہے تو اس بار آئی پی ایل یو اے ای میں منعقد کرواسکتا ہے جس کے بعد 17 جولائی کو بی سی سی آئی کی میٹنگ اس بات پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

IPL 2020
IPL 2020

By

Published : Jul 16, 2020, 1:59 AM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے رواں برس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن اب کرکڑ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ بی سی سی آئی آئی پی ایل کو یو اے ای میں منعقد کروا سکتا ہے۔

بی سی سی آئی کی 17 جولائی کو ہونے والی میٹنگ میں اس بات کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ انڈین پریمیئر لیگ کو یو اے ای میں منعقد کیا جائے گا یا نہیں لیکن زیادہ امید اسی بات کی ہے اور قیاس کیا جارہا ہے کہ اس بار آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں ہوسکتا ہے۔

آئی پی ایل 2020

واضح رہے کہ بی سی سی آئی اپنے مرکزی معاہدہ کے تح آنے والے کھلاڑیوں کا نیشنل کیمپ اور آئی پی ایل کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق، بی سی سی آئی سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ 'امید ہے کہ آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں ہی منعقد ہوگا۔

آئی پی ایل 2020

اس سے قبل محدود اور چنندہ گراؤنڈز پر ہی آئی اپی ایل کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے تحت مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے دو کرکٹ گراؤنڈ ارو پونے کرکٹ گراؤنڈز پر میچز کروانے کا مینصوبی بنایا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب مہاراشٹر کی صورتحال انتہائی خراب ہے اسی لیے یہاں کسی بھی قسم کا میچ کروانا مشکل ہے۔

آئی پی ایل 2020

واضح رہے کہ 17 جولائی کو بی سی سی آئی کی اپیکس کونسل کی میٹنگ ہے اس میٹنگ میں گزشتہ کئی ماہ سے بند پڑے کرکٹ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آئی اپی ایل کے انعقاد پر بھی بحث ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ آئی کا 13 واں ایڈیشن یو اے ای میں منعقد کرانے کا فیصلہ لیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کی میٹنگ میں آئی پی ایل انعقاد پر حتمی فیصلہ

اس سے قبل امارات کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کو پیشکش کی تھی کہ وہ چاہے تو انڈین پریمیئر لیگ یو اے ای میں منعقد کروا سکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ یقینی طور پر بھارت میں ہی آئی پی ایل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو اس لیگ کو بیرون ملک منعقد کرنے کے متبادل موجود ہیں۔

اگر آئی پی ایل دبئی میں ہوتا ہے تو فرنچائزی ٹیمیں ستمبر کے اوائل تک کھلاڑیوں کے لیے وہاں پریکٹس کیمپ کا اہتمام کرسکتی ہیں۔

فی الحال بی سی سی آئی اس لیگ کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے کیونکہ رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ بھی منسوخ ہوتا نظر آرہا ہے۔ تاہم ، اس بارے میں حتمی فیصلہ آئی سی سی کے اجلاس میں ہی لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details