دنیا کے سب سے مقبول ٹی 20 لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ کو ہوگا جبکہ فائنل مقابلہ 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل 2020 کا پہلا میچ سیزن کی دو سب سے کامیاب ٹیمیں ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، گزشتہ سیزن کا فائنل مقابلہ انہی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈیئنز نے مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر ریکارڈ چوتھی مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا تھا۔
آئی پی ایل کے 13 سیزن کا فائنل مقابلہ 17 مئی کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ اس مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ میں مجموعی طور پر 62 میچز کھیلے جائیں گے۔
روہت شرما کی قیادت والی ممبئی اندینز اب تک اس ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے ابھی تک چار مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی ہے جبکہ چینئی سپر کنگز نے تین مرتبہ آئی پی ایل خطاب جیتا ہے۔
اب تک کے آئی پی ایل فاتحین آپ کو بتا دیں کہ اس مرتبہ بھی آئی پی ایل کے میچوں کے وقت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے حالانکہ براڈ کاسٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ شام میں ہونے والے میچ آٹھ بجے کی بجائے ساڑھے سات بجے شروع کئے جائیں لیکن آئی پی ایل کی گورننگ کمیٹی نے میچوں کے اوقات میں تبدیلی نہیں کی۔