گزشتہ روز آسٹریلیا کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کو تانتا بندھا ہوا ہے۔
محمد سراج کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'سراج نے اس مقام پر پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو دیکھنے کے بعد اہل خانہ نے اس کی بھرپور مدد کی ہے'۔ اہل خانہ کے سپورٹ سے سراج نے کرکٹ کی باریکیوں کو سیکھنے کی بھرپور کوشش کی۔ دن رات پریکٹس کی۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے اس نے بے تحاشہ محنت کی اور خود کو ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے تیار کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کے بھائی سے بات چیت انہوں نے وراٹ کوہلی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے آئی پی ایل میں وراٹ نے سراج پر بھروسہ کر کے اسے رائل چیلینجرز بنگلور ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اس کی وجہ سے سراج کو مزید حوصلہ ملا نیز نئے نئے تجربات بھی حاصل ہوئے۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر محمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد سراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور سراج اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بھارتی گیند باز بن گئے اور آسٹریلیا کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔