اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چار ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی

کورونا وائرس کے سبب گزشتہ تقریباً 4 ماہ سے کرکٹ کی تمام تر سرگرمیاں ٹھپ ہیں لیکن آج سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے ایک بار پھر سے کرکٹ سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

cricket
cricket

By

Published : Jul 8, 2020, 11:57 AM IST

آج سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے کرکٹ کا 117 دنوں کا قحط ختم ہوگا اور باقاعدہ طور پر کرکٹ کی شروعات ہوگی۔

انگلینڈ کے ساؤتھمٹن میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ کا پہلا مقابلا کچھ بدلے انداز میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کھیل میں کچھ تبدیلی کی ہے جس کے مطابق میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین نہیں ہوں گے۔

سورو گنگولی کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس کے سبب گیندبازوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جیمس اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس اور جوفرا آرچر ہیں تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیم میں شینون گیبرئیل، کیمر روچ، کپتان جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف جیسے تیز گیند باز ہیں اور انہیں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی کے بعد مشکلات ہوگی۔

یہ دیکھنا قابل ذکر ہوگا کہ بغیر لعاب کے یہ تمام گیند باز بلے بازوں پر اثر ڈال پائیں یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details