اردو

urdu

ETV Bharat / sports

عالمی کپ کی کچھ دلچسپ باتیں

کرکٹ عالمی کپ 2019 رواں ماہ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہوگا جس کے لیے تمام ٹیمیں حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔

عالمی کپ کی کچھ دلچسپ باتیں

By

Published : May 17, 2019, 3:28 PM IST

آئیے جانتے ہیں عالمی کپ کے تعلق سے کچھ دلچسپ باتیں۔

ایک کپتان، دو خطاب:عالمی کپ کرکٹ کی تاریخ میں دو ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو دو مرتبہ خطاب دلایا ہے، ان میں ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ

کلائیو لائیڈ نے سنہ 1975 اور سنہ 1979 کے پہلے اور دوسرے عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی کمان سنبھالی تھی اور ٹیم کو مسلسل دو مرتبہ چیمپیئن بنایا تھا۔

اسی طرح آسٹریلیا کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ نے بھی دو مرتبہ ٹیم کو خطاب دلایا ہے، انہوں نے سنہ 2003 اور سنہ 2007 میں اپنی ٹیم کو عالمی کپ پر قبضہ کروایا تھا۔

ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کپتان ایسا نہیں ہے جس نے اپنی ٹیم کو دو یا دو سے زائد خطاب جتایا ہو۔

پہلی ہیٹ ٹرک:یوں تو عالمی کپ میں بہت سارے گیندبازوں نے ہیٹ ٹرک لی ہے لیکن اس فہرست میں سب سے پہلا نام بھارت کے گیندباز چیتن شرما کا آتا ہے جنہوں نے عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک لی تھی۔

بھارت کے گیندباز چیتن شرما

انہوں نے سنہ 1987 کے عالمی کپ میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

عمر دراز کھلاڑی: سب سے زیادہ عمر میں عالمی کپ کھیلنے کا ریکارڈ نیدرلینڈ کے نولان کلارک کے نام درج ہے۔

نیدرلینڈ کے نولان کلارک

نولان کلارک نے سنہ 1996 کے عالمی کپ میں 47 برس اور 257 دن کی عمر میں کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

لگاتار تین خطاب: پانچ بار عالمی کپ خطاب اپنے نام کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم کرکٹ کی تاریخ میں واحد ٹیم ہے جس نے لگاتار تین خطاب اپنے نام کیا ہے۔

آسٹریلیائی ٹیم کرکٹ
آسٹریلیا سنہ 1999، 2003 اور 2007 میں عالمی کپ چیمپیئن بنی تھی۔

بھارتی ٹیم: بھارتی کرکٹ ٹیم واحد ٹیم ہے جس نے 60 اوورز اور 50 اوورز کا عالمی کپ خطاب اپنے نام کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارت نے سنہ 1983 میں 60 اوورز کا جبکہ سنہ 2011 میں 50 اوورز کا عالمی کپ خطاب اپنے نام کیا تھا۔

سب سے زیادہ رنز: کرکٹ کے بھگوان کہلانے والے بھارتی ٹیم کے ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے نام عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ درج ہے۔

ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر

سچن نے سنہ 1992 تا سنہ 2011 تک ریکارڈ چھ عالمی کپ کھیلا ہے اور اس دوران انہوں نے 2278 رنز بنائے ہیں۔

سب سے بڑا انفرادی اسکور: نیوزی لینڈ کے جارحانہ بلے باز مارٹن گپٹل نے سنہ 2015 کے عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 237 رنوں کو شاندار اننگ کھیلی تھی۔

نیوزی لینڈ کے جارحانہ بلے باز مارٹن گپٹل

ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور اور ساتھ ہی ساتھ عالمی کپ میں کسی بھی بلے باز کے ذریعے بنایا جانے والا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

سب سے بڑی پارٹنرشپ: یوں تو عالمی کپ میں بہت سارے بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور بڑی بڑی پارٹنرشپ نبھائی ہپے۔

کرس گیل اور مارلون سموئلس

لیکن سب سے بڑی پارٹنرشپ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل اور مارلون سموئلس کے نام درج ہے جنہوں نے 2015 کے عالمی کپ میں زمبابوے کے خلاف 372 رنوں کی شراکت داری نبھائی تھی۔

سب سے زیادہ وکٹ:عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے تیز گیندباز گلین میک گرا کے نام درج ہے۔

آسٹریلیا کے تیز گیندباز گلین میک گرا

میک گرا نے عالمی کپ میں 71 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

کامیاب وکٹ کیپر: سری لنکا کے عظیم وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا نے عالمی کپ کی تاریخ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کیا ہے۔

سری لنکا کے عظیم وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا

سنگاکارا نے 2003 سے 2015 تک عالمی کپ میں وکٹ کے پیچھے 54 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details