اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کی بادشاہت خطرے میں!

ایشزسیریز کا آغاز ہوتے ہی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل ہونے کا امکان ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض بھارتی ٹیم کی بادشاہت پر خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

ٹسٹ رینکنگ میں بھارت کی بادشاہت خطرے میں

By

Published : Aug 2, 2019, 9:14 PM IST

اس وقت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشزسیریر کا پہلا ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور سر ی لنکا کی ٹیمیں کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ وراٹ کوہلی کی تربیت یافتہ ٹیم بھارت کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہو گا۔

آئی سی سی کی موجودہ رینکنگ دوحصوں میں تقسیم ہے ۔ ٹاپ چار ٹیموں کے درمیان محض چار پوائنٹ کے فرق ہیں۔ ٹاپ چار پوزیشن میں شامل
ٹیموں کے پوزیشن کو خطرہ لائق ہے۔

ٹسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض بھارت اور دوسر ے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو غیرملکی سرزمین پر ٹسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان صرف دو پوائنٹ کا فرق ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اگر سر ی لنکا کو کلین سوئپ کردیتی ہے تو بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن سے بے دخل ہوجائے گی۔ کیوی ٹیم اس کے لیے پوری کوشش کرے گی۔

بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی ۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم اگر بھارت کو ٹسٹ سیریز میں شکست دے دیتی ہے توبھارت کے ہاتھوں سے پہلی پوزیشن نکل جائے گی۔

رواں ماہ ٹسٹ کرکٹ کے لیے دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہونے والا ہے۔ بھارتی ٹیم اپنی پہلی پوزیشن بچانے کی کوشش کر ے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details