مہندر سنگھ دھونی تاریخ میں واحد ایسے کرکٹرہیں جنہوں نے بطور کپتان آئی سی سی یک روزہ عالمی کپ، ٹی-20 عالمی کپ اور چمپین ٹرافی کا خطاب جیت چکے ہیں۔
دھونی صرف ایک نام نہیں بلکہ وہ بھارتی کرکٹ شائقین کے دھڑکن ہیں۔ عام طور سے دھونی کو کرکٹ کی دنیا میں مسٹرکول کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دھونی 7جولائی 1981 کورانچی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔
دھونی نے عالمی کرکٹ کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف کیا تھا، جس میں وہ ایک بھی رن نہیں بنا سکے تھے۔
بطور کپتان دھونی نے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2007 ، یک روزہ عالمی کپ 2011 اور چمپین ٹرافی 2013 میں جیت چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دھونی 90 ٹیسٹ، 349 یک روزہ اور 98 ٹی-20 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
دھونی یک روزہ میں 10723 اور ٹیسٹ میں 4876 رنز بنائے ہیں۔ عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسٹمپنگ (123) بھی دھونی کے ہی نام ہے۔