اردو

urdu

ETV Bharat / sports

متالی نے راحت فنڈ میں 10 لاکھ دئے - خواتین کھلاڑی

بھارتی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے وزیر اعظم کیئر فنڈ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متالی نے راحت فنڈ میں 10 لاکھ دئے
متالی نے راحت فنڈ میں 10 لاکھ دئے

By

Published : Mar 31, 2020, 8:55 PM IST

کورونا سے لڑنے کے لئے بھارتی مرد کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی سامنے آ رہی ہیں اور حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کا اعلان کر رہی ہیں۔ اسی سلسلےمیں متالی نے بھی اپنا تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔

متالی نے راحت فنڈ میں 10 لاکھ دئے

بھارتی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہم سب کو کورونا سے لڑنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ میں اس کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں پانچ لاکھ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ لاکھ روپے دیتی ہوں۔

متالی نے راحت فنڈ میں 10 لاکھ دئے

واضح رہے کہ دنیا کے تقریبا بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ 19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 37519 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 781656 افراد اس سے متاثر ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں مجموعی کورونا وائرس کے 180 نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1251 ہو گئی ہے

متالی نے راحت فنڈ میں 10 لاکھ دئے

جبکہ تین اور مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1251 کیسزکی تصدیق ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details