اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان - mayank agarwal

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین 21 فروری سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا دیا ہے جس میں پرتھوی شاہ اور روی چندرن اشون کی واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

By

Published : Feb 4, 2020, 6:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:17 AM IST

ٹی 20 سیریز میں بہترین کارکردگی کے بعد اب بھارت کیوی ٹیم کے خلاف یک روزہ اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شکھر دھون اور روہت شرما کو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پرتھوی شاہ اور مینک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں زخمی روہت شرما کی جگہ مینک اگروال کو موقع دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی پرتھوی شاہ، شبھمان گل اور ایشانت شرما بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 میچ کے دوران رن لینے کی کوشش میں روہت شرما کی پنڈلی میں کھینچاؤ کی شکایت ہوئی تھی اور انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس پویلین لوٹنا پڑا تھا، اس کے علاوہ روہت پہلے ہی یک روزہ ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا تھا۔

زخمی ہونے کی وجہ سے روہت شرما ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 'ہیملٹن میں روہت شرما کا ایم آر آئی کرایا گیا اور وہ یک روزہ اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ان علاج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چلے گا، روہت شرما کی جگہ اسکواڈ میں مینک اگروال کو شامل کیا گیا ہے۔

مینک اگروال

ٹیسٹ میچ کے لیے شبھمان گل اور پرتھوی شاہ کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے، ساتھ ہی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے کے شرط پر ایشانت شرما کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ایشانت شرما رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں پیر مڑ جانے کی وجہ سے رنجی ٹرافی سے بھی باہر ہو گئے تھے تا ہم انہیں فٹنیس ٹیسٹ پاس کرنے کی شرط پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ 224 رنز بنا کر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے لوکیش راہل کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔

واضح رہے کہ پرتھوی شاہ ایک سال بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اکتوبر سنہ 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا اور اس سیریز میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں میں شاہ نے 237 رنز بنائے تھے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی، تاہم پرتھوی شاہ پر ڈوپنگ کے الزامات کے بعد گزشتہ برس آٹھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

پرتھوی شاہ کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

اس کے علاوہ شبھمان گل بھی اس سیریز سے اپنے ٹیسٹ کریئر کی شروعات کریں گے، اس سے قبل وہ قومی ٹیم کے لیے دو یک روزہ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے محض 16 رنز ہی بنائے ہیں۔

ساتھ ہی شبھمان گل نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم کے خلاف غیر رسمی ٹیسٹ میں 83 اور ناٹ آوٹ 204 رن کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ آف اسپنر روی چندرن اشون اور خراب فارم سے جوجھ رہے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 21 سے 15 فروری اور دوسرا ٹیسٹ 29 فروری سے 4 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

ٹیم اس طرح ہے۔
وراٹ کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، مینک اگروال، پرتھوی شاہ، شبھمان گل، چیتیشور پجارا، ہنوما وہاری، ردھیمان ساہا، رشبھ پنت، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، امیش یادو، محمد سمیع، نودیپ سینی اور ایشانت شرما۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details