اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کے یونیفارم میں تبدیلی

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری عالمی کپ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم جب 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف میدان پر اترے گی تو اس کی ٹی شرٹ کا رنگ نیلا نہیں ہوگا۔

بھارتی ٹیم کے یونیفارم میں تبدیلی

By

Published : Jun 3, 2019, 12:49 PM IST

بھارت اور انگلینڈ، دونوں ٹیموں کا یونیفارم نیلے رنگ کا ہے اور ان دونوں ٹیموں کا یونیفارم ایک جیسا نا ہو اسی لیے بھارتی ٹیم کی ٹی شرٹ کا رنگ ایک میچ کے لیے تبدیل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کو اپنی ٹی شرٹ کا رنگ برقرار رکھنا ہوتا ہے اسی لیے بھارتی ٹیم کے روایتی یونیفارم کا رنگ صرف ایک میچ کے لیے تبدیل کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم جب 30 جون کو میدان پر اترے گی تو اس کی ٹی شرٹ کا رنگ آگے سے تو نیلا ہی ہوگا لیکن پیچھے سے اس کا رنگ آرینج ہوگا تا کہ دونوں ٹیموں کی یونیفارم مماثلت نا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details