اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا آغاز29 مارچ سے - آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا آغاز29 مارچ سے

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کا افتتاحی مقابلہ 29 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا آغاز29 مارچ سے
آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا آغاز29 مارچ سے

By

Published : Feb 18, 2020, 8:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST

بےشمار انعامی دولت سے مالا مال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کا افتتاحی مقابلہ 29 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس بار ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو کوئی ڈبل ہیڈر نہیں ہوگا۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے منگل کو سرکاری طور پر آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا پروگرام جاری کیا۔

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا آغاز29 مارچ سے

روہت شرما کی کپتانی والی ممبئی انڈینس نے گزشتہ سیزن میں مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چنئی سپر کنگز کو ہرا کر چوتھی بار خطاب پر اپنا قبضہ کیا تھا۔

ٹورنامنٹ کا اس بار کا پروگرام جاری کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ کے مرحلہ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

لیگ مرحلے کا آخری میچ بنگلور میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا آغاز29 مارچ سے

ہفتہ کو ڈبل ہیڈر ختم کئے جانے سے اس بار ٹورنامنٹ ایک ہفتے بڑھ گیا ہے۔

پچھلی بار یہ 44 دن تک چلا تھا لیکن اس بار یہ 50 دنوں تک چلے گا۔ اس سیزن میں صرف اتوار کے دن ہی دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ڈبل ہیڈر ہوں گے جو اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

لیگ مرحلے میں میچوں کا وقت رات 8 بجے ہو گا ۔ اتوار کو ڈبل ہیڈر میچ کا ایک وقت شام 4 بجے رہے گا۔

لیگ راؤنڈ میں تمام ٹیموں کے درمیان 56 میچ کھیلے جائیں گے اور لیگ مرحلے کا اختتام 17 مئی کو ہوگا۔ آئی پی ایل کا فائنل میچ 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں میں صرف راجستھان رائلس ہی ایسی ٹیم ہے جس نے گوہاٹی کو اپنا دوسرا گھر بنایا ہے جبکہ سات دیگر ٹیمیں اپنے باقاعدہ گھریلو مقام پر ہی اپنے میچ کھیلیں گی۔

آئی پی ایل کی کئی ٹیموں نے اپنے سرکاری ٹوئٹ ہینڈل سے اپنے میچوں کا پروگرام بھی جاری کیا ہے۔

اس بار آئی پی ایل میں کچھ نئے قوانین بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ انڈین پریمیئر لیگ 2020 سیزن میں كنكشن سبسٹي ٹيوٹ قوانین لاگو کیا جائے گا۔

یعنی اگر کسی کھلاڑی کو بلے بازی یا گیند بازی کے دوران سر میں چوٹ لگ جاتی ہے تو وہ میچ سے باہر جا سکتا اور اس کی جگہ پر کوئی اور کھلاڑی میچ میں آ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ فٹ نوبال پر اضافی امپائر نظر رکھے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details