اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آج سے گھریلو کرکٹ(سید مشتاق علی ٹرافی) کا آغاز - گھریلو کرکٹ

بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز آج سے سید مشتاق علی ٹرافی سے ہوگا۔

Mushtaq Ali T20
Mushtaq Ali T20

By

Published : Jan 10, 2021, 2:02 AM IST

کورونا وائرس کے بعد اب ملک میں گھریلو کرکٹ کا آغاز سید مشتاق علی ٹرافی سے ہوگا۔ پہلے میچ میں جموں و کشمیر اور کرناٹک ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔

ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی ملک کے تین مقامات بنگلورو، کولکاتہ اور وڈودرا میں ہوگا اور اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ہوگا۔

کووڈ 19 وبا کے بعد بھارت میں پہلا گھریلو سیزن ہوگا اور ہر میچ شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کو اسٹاف سمیت کوارنٹین ہونا ہوگا اور سب کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

سید مشتاق علی ٹرافی کی موجودی چیمپیئن کرناٹک 10 جنوری کو بنگلورو میں جموں و کشمیر کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پہلے دن کو ٹورنامنٹ میں ایلیٹ اے، بی اور سی کے میچ کھیلے جائیں گے۔

دفاعی چیمپیئن کرناٹک

ایلیٹ گروپ اے کے میچوں میں جموں وکشمیر اور کا مقابلہ کرناٹک سے، ریلوے کا مقابلہ تریپورہ اور پنجاب کا مقابلہ اتر پردیش سے ہوگا۔

ایلیٹ گروپ بی کے میچوں میں آسام کا مقابلہ حیدرآباد سے، اڑیسہ کا مقابلہ بنگال اور جھارکھنڈ کا مقابلہ تمل ناڈو سے ہوگا۔

ایلیٹ گروپ سی کے میچوں میں اتراکھنڈ کا مقابلہ بڑودا، ہماچل پردیش کا مقابلہ چھتیس گڑھ سے مہاراشٹر کا مقابلہ گجرات سے ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 29 جنوری اور فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details