اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لاک ڈاؤن میں دھون کی مصروفیت - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ بلے باز اوپنر شکھر دھون

سرکردہ بلے باز شکھر دھون نے انسٹاگرام پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہیں کپڑے دھوتے دیکھا جا رہا ہے۔

دھون کورونا کے دوران صفائی ستھرائی میں مصروف
دھون کورونا کے دوران صفائی ستھرائی میں مصروف

By

Published : Mar 25, 2020, 8:23 PM IST

Updated : Mar 25, 2020, 10:55 PM IST

شکھر دھون کی اس ویڈیو پر وارنر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا درد سمجھ سکتا ہوں۔

دھون کورونا کے دوران صفائی ستھرائی میں مصروف

شکھر کے ساتھ باقی کرکٹرز بھی فی الحال خود آئيسولیشن میں اپنے گھروں میں بند ہیں۔ کورونا کے قہر نے دنیا کے تمام کھلاڑیوں اور ایتھليٹس کو گھر پر خود کو قید تنہائی میں رکھ لیا ہے۔

ایسے میں اس وائرس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جتنا ہو سکے آپ کو گھر پر ہی رہنا ہے۔ کرکٹرز سے لے کر دوسرے ایتھليٹس اب سوشل میڈیا پر کافی فعال ہو گئے ہیں جہاں وہ روزانہ کوئی نہ کوئی ویڈیو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں شريس ایر سے لے کر شکھر دھون اور دوسرے کرکٹرز شامل ہیں۔

دھون کورونا کے دوران صفائی ستھرائی میں مصروف

شکھر دھون حال ہی میں اپنی انجری سے واپسی کرکے ہندستان اور جنوبی افریقہ سیریز میں واپسی کر رہے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے یہ سیریز منسوخ ہو گئی۔ اب یہ کھلاڑی گھر میں بیٹھ کر کپڑے دھو رہا ہے۔

انسٹاگرام پر ڈالے گئے اس ویڈیو میں صاف دکھ رہا ہے کہ شکھر دھون کپڑے دھو رہے ہیں تو وہیں ان کی بیوی میک اپ کر رہی ہیں۔ دھون کے اس ویڈیو میں ایک گانا بھی بج رہا ہے جس کے بول ہیں، 'جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں۔

Last Updated : Mar 25, 2020, 10:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details