سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہاکہ بھارتی ٹیم بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یوں کہنا بہتر ہو گا کہ بھارت عالمی کرکٹ کا باس ہے۔
انہوں نےکہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی۔20 سیریز میں بھارتی ٹیم جس انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت بھارت کرکٹ کا باس ہے۔
سابق تیز گیندباز کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ۔20 سیریز میں ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجودبھارتی ٹیم نے آخری دونوں میچوں میں شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی ۔
انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کوئی عام ٹیم نہیں ہے کہ اسے آسانی سے شکست دی جا سکتی ہے۔ لیکن روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔
واضح رہے کہ ٹی۔20 سیریز کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دومیچوں پر مشتمل ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آئندہ 14 نومبر آمنے سامنے ہوں گی۔