بھارت اور نیوزی لینڈ نے یکساں 126 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔پاکستان 149 ٹی -20 میچ کھیل کر سب سے آگے ہے جس کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ ہیں۔
بھارت کے سامنے نیوزی لینڈ سے آگے نکلنے کاچیلنج گوہاٹی کا مقابلہ بھارت کا 127 واں ٹی -20 میچ ہوگا۔ بھارت نے سری لنکا کے خلاف اب تک 16 میچ کھیلے ہیں جس میں سے اس نے 11 میچ جیتے ہیں اور پانچ میچ ہارے ہیں۔
دلچسپ ہے کہ سری لنکا اس سیریز کے تینوں میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کی برابری پر پہنچ جائے گی۔سری لنکا نے اب تک 123 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔سیریز کے اختتام پر اس کے 126 ٹی -20 مقابلے ہو جائیں گے۔
بھارت کے سامنے نیوزی لینڈ سے آگے نکلنے کاچیلنج نیوزی لینڈ اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں اسے ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔
بھارت نے 126 ٹی -20 میچوں میں 78 جیتے ہیں اور 44 ہارے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے 126 ٹی -20 میچوں میں 61 جیتے ہیں اور 56 میچ ہارے ہیں۔سری لنکا نے 123 میچوں میں 59 جیتے ہیں اور 61 ہارے ہیں۔
بھارت کے سامنے نیوزی لینڈ سے آگے نکلنے کاچیلنج دیگر ممالک میں آسٹریلیا نے 122 میچ، عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز نے 119 میچ، جنوبی افریقہ نے 115 میچ اور انگلینڈ نے 114 میچ کھیلے ہیں۔