اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی لورآرڈر میں بیٹنگ کرنے کے لیے تیار - بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی

شیکھردھون اور کے ایل راہل کی وجہ سے کپتان وراٹ کوہلی لورآرڈرمیںبیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہوگیے ہیں

وراٹ کوہلی لورآرڈر میں بیٹنگ کرنے کے لیے تیار
وراٹ کوہلی لورآرڈر میں بیٹنگ کرنے کے لیے تیار

By

Published : Jan 13, 2020, 11:35 PM IST

بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے آخری الیون میں شکھر دھون اور لوکیش راہل کو شامل کرنے کے لئے خود کو بلے بازی آرڈر میں نیچے كھسكانے کا اشارہ دیا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ممبئی میں منگل کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں روہت شرما واپسی کر رہے ہیں، ایسے میں ٹیم مینجمنٹ کے لئے لوکیش راہل، اور روہت اور شکھر میں سے ایک کو اوپننگ جوڑی میں منتخب کرنے کی سردردي پیدا ہو گئی ہے۔ تینوں ہی بلے باز فی الحال اچھی فارم میں ہیں۔

نائب کپتان روہت کا اگرچہ مقام اوپننگ میں یقینی ہے لیکن دھون اور راہل کے درمیان کسی ایک کا انتخاب مشکل ہو سکتا ہے۔

لیکن کپتان وراٹ نے پہلے ون ڈے کے موقع پر پیر کو کہاکہ جب بھی کھلاڑی اچھی فارم میں ہوتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے بہترین ہوتا ہے کیونکہ آپ چاہتے ہیں کہ جو بھی کھلاڑی دستیاب ہوں وہ مضبوط ہونے چاہیئں تاکہ آپ کامل مجموعہ ڈھونڈ سکیں۔

وراٹ کوہلی لورآرڈر میں بیٹنگ کرنے کے لیے تیار

کپتان نے کہاکہ میں یہ نہیں سمجھ پا رہا ہوں کہ تینوں لوکیش، روہت اور شکھر ایک ساتھ کیوں نہیں کھیل سکتے ہیں۔ میرے حساب سے تینوں کا کھیلنا دلچسپ ہوگا۔ اس سے ہم مضبوط کمبی نیشن بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

وراٹ نے آرڈر میں نیچے بیٹنگ کو لے کر کہاکہ یہ ایک بڑا امکان ہے کہ میں نچلے آرڈر میں بیٹنگ کروں۔ مجھے ایسا کرنے میں خوشی ہوگی۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے آرڈر کو لے کر کوئی قباحت نہیں ہے۔ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔

بھارتی کپتان عام طور پر تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہیں۔اسٹار بلے باز نے کہا کہ ان کے لیے ذاتی مفاد اور ریکارڈ سے اہم ٹیم کی کامیاب قیادت کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم کا کپتان ہونے کے ناطے یہ میرا کام ہے کہ مستقبل کے کھلاڑی تیار ہوں۔ زیادہ تر لوگ ایسا نہیں سوچتے ہیں، لیکن بطور کپتان میرا خیال ہے کہ میں اس ٹیم کے علاوہ ایک اور ٹیم تیار کروں جو آپ کے جانے کے بعد جگہ لے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details