اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کنگ کوہلی کولکاتا پہنچے - کنگ کوہلی کولکاتاپہنچے

بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے کنگ وراٹ کوہلی کولکاتاپہنچ گیے ہیں۔

کنگ کوہلی کولکاتاپہنچے

By

Published : Nov 19, 2019, 4:17 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندربوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔

کنگ کوہلی کولکاتاپہنچے

کپتان وراٹ کوہلی میڈیا سے بات چیت کیے بغیر سھدے اپنی گاڑی میں بیٹح کر ہوٹل کی طرف چلے گیے ۔

واضح رہے کہ آئندہ 22 نومبر کو ایڈن گارڈن میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلاجائے گا۔ اس تاریخی میچ میں گلابی گیندکااستعمال ہوگا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی،بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ،ماسٹربلاسٹر سچن تندولکر، ثانیہ مرزاجیسی اعظم شخصیات موجودرہیں گی۔

اس موقع پر بھارتی بیڈمنٹن کی تاریخ کامیاب ترین کھلاڑی پی وی سندھواور خاتون اسٹارباسکرایم سی میریکوم کو استقبالہ دیاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details