اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی 274دنوں تک نمبرون رہے

بھارتی کپتان اور بلے بازی کی رن مشین وراٹ کوہلی نے سال 2019 کا اختتام نمبر ایک درجہ بندی کے ساتھ کیا اور اس سال کے دوران وہ کل 274 دن سرفہرست جگہ پر برقرار رہے ۔

By

Published : Dec 30, 2019, 8:46 PM IST

ٹسٹ میچ اب چار دنوں کا ہوسکتا ہے
ٹسٹ میچ اب چار دنوں کا ہوسکتا ہے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی آئی سی سی کی رینکنگ میں 274 دنوں تک نمبرون پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹسٹ میچ اب چار دنوں کا ہوسکتا ہے

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹسٹ میچوں کے اختتام کے بعد پیر کو جاری سال کی آخری ٹیسٹ رینکنگ میں وراٹ نمبر ایک مقام پر اور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ نمبر دو پر رہے۔

وراٹ کے 928 اورا سمتھ کے 911 پوائنٹس رہے۔وراٹ سال میں کل 274 دن نمبر ایک رہے جبکہ اسمتھ نے اس سال کل 91 دنوں تک نمبر ایک کرسی سنبھالی۔ دونوں کے درمیان اگلے سال نمبر ایک پر بنے رہنے کے لئے دلچسپ مقابلہ چلتا رہے گا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی 247 رن کی جیت میں 63 اور 19 رن بنانے والے مارنس لابشون اپنے کیریئر کے بہترین چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹسٹ میچ اب چار دنوں کا ہوسکتا ہے

لابشون نے میلبورن ٹیسٹ سے پہلے کے تین میچوں میں مسلسل سنچری بنائی تھیں ۔ وہ پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچے۔لابشون نے اس سال کا آغاز 110 ویں مقام سے کیا تھا اور پھر انہوں نے صرف دو ٹیسٹ ہی کھیلے تھے۔

لیکن اس سال انہوں نے 11 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 17 اننگز میں 64.94 کی اوسط سے 1104 رن بنائے۔جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کے خلاف سینچورین کے پہلے ٹیسٹ کی 107 رنز کی جیت میں 95 اور 34 رنز بنا کر مین آف دی میچ بنے وکٹ کیپر بلے باز كوئنٹن ڈی کاک آٹھ مقام کی بہتری کے ساتھ ٹاپ -10 میں پہنچ گئے ہیں۔ وہ 712 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیم تیسرے اور ہندستان کے چتیشور پجارا پانچویں اور اجنکیا رہانے مشترکہ ساتویں نمبر پر ہیں۔ رہانے کے ساتھ مشترکہ ساتویں نمبر پر آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر ہیں۔ دونوں کے 759 پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ کی بدولت اپنا سرفہرست مقام قائم رکھا ہے۔ وہ اس سال 322 دنوں سے نمبر ایک پوزیشن پر ہیں ۔

اس سال کا آغاز نمبر ایک سے کرنے والے اور 44 دنوں تک اس پوزیشن پر رہنے والے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر كیگسو ربادا نے سال کا اختتام تیسرے مقام سے کیا۔میلبورن میں کل سات وکٹ لینے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ورنون فلینڈر تین مقام کی بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ ہندستان کے جسپريت بمراه چھٹے، روی چندرن اشون نویں اور محمد سمیع 10 ویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے مقام پر بنے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کے رویندر جڈیجہ دوسرے اور اشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں آسٹریلیا نے میلبورن میں ملے 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

اس کے اب 256 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ نمبر ایک بھارت اس سے 104 پوائنٹس آگے 360 پوائنٹس پر ہے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی جیت سے 30 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ نیوزی لینڈ 60 اور انگلینڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details