اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی ڈی آر ایس ریفرل پر برہم - بھارتی کپتان وراٹ کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے یکروزہ میچ میں رویندر جڈیجہ کے رن آؤٹ پر میدانی امپائر کے ذریعے ڈی آر ایس ریفرل میں تاخیر کرنے اور اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

وراٹ ڈی آر ایس ریفرل پربھڑک گئے
وراٹ ڈی آر ایس ریفرل پربھڑک گئے

By

Published : Dec 16, 2019, 9:36 PM IST


چینئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور ونڈيز کے درمیان یکروزہ میچ میں پہلے بلے بازی کرنے اتری میزبان ٹیم کی اننگز میں جڈیجہ رن آؤٹ ہو گئے تھے لیکن میدانی امپائر نے اس دوران ڈیزیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس ) لینے میں تاخیر کی جس پر بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کافی ناراض نظر آئے۔

وراٹ ڈی آر ایس ریفرل پربھڑک گئے

وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ 'ہم مزید 15 سے 20 رنز بنا سکتے تھے اگر آخر میں جڈیجہ کے ساتھ ایسا نہ ہوا ہوتا۔

واضح رہے کہ میچ کے 48 ویں اوور میں جڈیجہ ایک رن کے لیے دوڑے تبھی نان اسٹرائک اینڈ سے روسٹن چیز نے گیند کو اسٹمپس پر مارا لیکن ایسا لگا کہ جڈیجہ تب تک لائن کو پار کر چکے تھے اور امپائر شان جارج نے انهیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

اگرچہ ریپلے میں دیکھا گیا کہ جڈیجہ کریز تک نہیں پہنچے تھے، اس کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسری بار اپیل کر دی اور امپائر جارج کو تھرڈ امپائر کی مدد لینی پڑی۔

وراٹ اس واقعہ کے دوران کافی ناراض دکھائی دے رہے تھے اور میچ کے بعد انہوں نے یہ صاف بھی کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ بہت آسان تھا کہ امپائر کے ناٹ آوٹ کے فیصلے کے بعد بات ختم ہو جاتی ہے لیکن آپ اس کے بعد ریفرل لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ باہر بیٹھے ہیں اور ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں وہ امپائر کو یہ نہیں بتا سکتے کہ انہیں فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینا ہے یا نہیں۔

کپتان نے مزید کہا کہ 'میں نے نہیں دیکھا کہ ایسا کبھی ہوا ہے، مجھے نہیں پتہ کہ قوانین کہاں ہیں، مجھے لگتا ہے کہ امپائر اور ریفری کو اس واقعہ کو دوبارہ دیکھنا چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ کرکٹ میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اس میچ میں آٹھ وکٹ پر 287 رن بنائے تھے لیکن ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا کر میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

اگرچہ اس پورے واقعے کے باوجود وراٹ نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی تعریف کی ہے جنہوں نے بڑے ہدف کا 13 گیندیں باقی رہتے ہی دفاع کر لیا۔

اسٹار بلے باز نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کافی اچھی بلے بازی کی۔

اسے کے ساتھ وراٹ نے 139 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے والے شیمرون ہٹمائر اور ناٹ آؤٹ 102 رن بنانے والے شائی ہوپ کی بھی تعریف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details