اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سری لنکا کو 202 رنز کا ہدف - بھارت نے ٹاس جیتا

بھارت اور سری لنکا کے مابین جاری تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

سری لنکا کو 202 رنز کا ہدف
سری لنکا کو 202 رنز کا ہدف

By

Published : Jan 10, 2020, 6:32 PM IST

Updated : Jan 10, 2020, 10:09 PM IST

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کا بھارتی سلامی بلے بازوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 11 اوورز میں 97 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی تھی۔

حالاںکہ اس بہترین پارٹنرشپ کے ٹوٹنے کے بعد بھارت کی بلے بازی لڑکھڑا گئی اور اس کے بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے سلامی بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی جس میں لوکیش راہل نے 54 اور شکھر دھون نے 52 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے گیند باز لکشن سندکن نے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لاہیرو کمارا اور وانندو ہسارنگا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے سات وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

Last Updated : Jan 10, 2020, 10:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details