بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن بھارتی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کو شروعاتی جھٹکوں کے ذریعے بیک فٹ پر دھکیل دیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی ابتدائی تین وکٹیں 14 رنز کے مجموعی اسکور پر گںوا دی تھیں، بھارت کے تیز گیندباز دیپک چہرنے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تینوں بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد کیرون پولارڈ اور رومن پاویل نے ٹیم کو بحران سے نکالا۔
پولارڈ نے 45 گیندوں میں ایک چوکا اور 6 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جبکہ پاویل نے ان کی بخوبی ساتھ دیا اور 20 گیندوں مین 32 رنز بنا ڈالے۔