اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کا ٹیسٹ سیریز پر قبضہ - جنوبی افریقہ کو ایک اننگ اور 202 رن سے شکست

ریاست جھارکھنڈ کے رانچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک اننگ اور 202 رن سے شکست دے دی ہے۔

بھارت کا ٹیسٹ سیریز پر قبضہ

By

Published : Oct 22, 2019, 10:51 AM IST

بھارت نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی یہ اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔

بھارت کا ٹیسٹ سیریز پر قبضہ

بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 9 وکٹ کے نقصان پر497 رن بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگ میں 162 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔ اس کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کو فالوآن کھیلنے کے لیے مجبور کیا جس میں جنوبی افریقی ٹیم ناکام ثابت ہوئی اور 133 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔

بھارت کا ٹیسٹ سیریز پر قبضہ
اس طرح بھارت نے یہ میچ ایک اننگ اور 202 رن سے جیتنے کے ساتھ ہی سیریز اپنے نام کر لیا۔
بھارت کا ٹیسٹ سیریز پر قبضہ

اس میچ کے ہیرو رہے روہت شرما کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے انعام سے نوازا گیا، جنہوں نے اس میچ میں 255 گیندوں پر 212 رن بنائے تھے۔

بھارت کا ٹیسٹ سیریز پر قبضہ
روہت شرما نے اس تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 529 رن بنانے کے ساتھ تین سنچری بھی بنائی، جن میں ایک دوہری سنچری بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details