اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 'فالوآن' دیا

بھارت کے اسٹار آف اسپینر روی چندرن اشون (4-69)  کی مدد سے بھارت نے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کو 275 رنز پر آؤٹ کردیا۔ جس کے بعد آج بھارت نے افریقہ کو فالو آن کھلانے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو دیا فالو آن

By

Published : Oct 13, 2019, 11:16 AM IST

میزبان بھارت نے اپنی پہلی اننگز جمعہ کے روز پانچ وکٹوں پر 601 رنز پر ختم کردی تھی۔ بھارت کو ابھی بھی 326 رنز کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم کے 'آل آؤٹ' ہوتے ہی اسٹمپس کا اعلان کردیا گیا۔

کیشو مہاراج نے سب سے زیادہ 72 رن بنائے

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی طرف سے لوئر آرڈر بیٹسمین کیشیو مہاراج نے سب سے زیادہ 72 رن بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان فوف ڈو پلیسیس نے 64، وارنن فیلینڈر نے ناٹ آؤٹ 44، تھونس ڈی بون نے 30 اور کوئٹن ڈی کاک نے 31 رنز بنائے۔

چائے کے وقت تک جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں پر197 رنز بنائے تھے اور اب افریقہ کے لیے فالو آن سے بچنا تقریبا ناممکن ہوگیا تھا، لیکن چائے کے بعد، مہاراج اور فلینڈر نے نویں وکٹ کے لئے 109 رنز کی شراکت کر جنوبی افریقہ کو کچھ مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

مہض 275 رنز پر ڈھیر ہوئی افریقہ

بھارت کی طرف سے روی چندرن اشون نے چار، فاسٹ بولر امیش یادو نے تین، محمد سمیع نے دو اور رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس کے ساتھ ہی اشون نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی 50 وکٹیں مکمل کیں۔

بھارت کے فیصلہ کا انتظار

اب دیکھنا یہ ہے کہ کوہلی مہمان ٹیم کو فالو آن کے لئے مدعو کرتے ہیں یا نہیں۔ حالانکہ پہلے میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details