اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈی کاک اور ایلگر کی سنچری، جنوبی افریقہ کی حالت مستحکم

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 385 رنز بنا لیے ہیں، اب وہ بھارت کے اسکور سے 117 رنز پیچھے ہیں۔

ڈی کاک اور ایلگر کی سنچری سے جنوبی افریقہ کی حالت مستحکم

By

Published : Oct 4, 2019, 8:53 PM IST

جنوبی افریقہ نے تیسرے روز کا کھیل 3 وکٹ پر 39 رنز سے کھیلنا شروع کیا لیکن پہلے ہی سیشن میں اسے جھٹکا لگا اور ٹیمبو بئوما 63 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 18 رنز بنائے اور ایشانت شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس کریز پر آئے اور ڈین ایلگر کے ساتھ 105 رنز کی پارٹنرشپ کی، ڈو پلیسس 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں روی چندرن اشون نے پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، اس دوران سلامی بلے باز ایلگر نے اپنی 12 ویں سنچری مکمل۔

بشکریہ ٹویٹر

ڈو پلیسس کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کوئینٹن ڈی کاک بلے بازی کرنے آئے اور ایلگر کے ساتھ مل کر 164 رنز کی پارٹنرشپ کی اور کریئر کی 5 ویں سنچری بنائی، انہوں نے 136 گیندوں کا سامنا کیا اور 111 رنز بنا کر اشون کا شکار بنے۔

دوسر جانب ڈین ایلگر نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔

فی الحال سینورن متھوسوامی 12 رنز اور کیشو مہاراج 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رویندر جڈیجہ نے دو اور ایشانت شرما ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قب بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 502 رنز پر اپنی اننگ ڈکلیئر کر دی تھی، بھارت کی جانب سے مینک اگروال اور روہت شرما نے پہلے وکٹ لئے 317 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ کر کے بھارت کو بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مینک اگروال نے اپنے کریئر کی پہلی دبل سنچری بنائی، انہوں نے 215 رنز جبکہ روہت شرما نے 176 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ورنون فلنڈر ڈین پیٹ، متھو سوامی اور ڈین ایلگر نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details