تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے محض 39 رنز پر اس کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
اگرچہ اس کے بعد روہت شرما اور اجنکیا رہانے نے محاذ سنبھالا اور ٹیم کو شروعاتی جھٹکوں سے باہر نکالا۔
روہت اور رہانے نے ٹیم کو بحران سے نکالا روہت اور رہانے نے چوتھے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 185 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کا اسکور مضبوط کیا لیکن بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔
اس میچ میں روہت شرما نے کریئر کی چھٹی اور سیریز کی تیسری کی سنچری چھکا لگا کر سنچری مکمل کی، اس کے علاوہ نائب کپتان اجنکیا رہانے دوسرے سرے پر اپنی 11 ویں ٹیسٹ سنچری سے 17 رن دور ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ میچ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے سلامی بلے باز مینک اگروال اس میچ کی پہلی اننگ میں ناکام ثابت ہوئے اور 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ چتیشور پجارا بنا کوئی رن بنائے اور وراٹ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کو تیز گیند باز كیگسو ربادا نے اچھی شروعات دلاتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن لنچ سے قبل آؤٹ ہوئے تین بلے بازوں کے بعد مہمان ٹیم کو دن کا کھیل ختم ہونے تک مزید کوئی کامیابی نہیں ملی۔
بھارت نے لنچ تک 23 اوور میں تین وکٹ گنوا 71 رن بنائے تھے۔
پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے مینک کو ربادا نے ڈین ایلگر کی کے ہاتھوں کیچ کرا یا جبکہ اسی میدان پر سنہ 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے پجارا اس بار کھاتہ کھولے بغیر ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے پچھلے میچ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے کپتان وراٹ کوہلی اس میچ مین محض 12 رنز ہی بنا سکے۔
اس کے بعد روہت شرما اور اجنکیا رہانے کے مابین چوتھے وکٹ کے لیے 185 رن کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ کی بدولت بھارت نے خراب آغاز سے ابھرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے خراب روشنی سے متاثر پہلے روز کا کھیل ختم ہونے 58 اوورز میں 3 وکٹ پر 224 رن بنا لیے۔
روہت شرما کی سیریز کی یہ تیسری اور کریئر کی چھٹی سنچری ہے، جارحانہ سلامی بلے باز روہت نے اپنی سنچری کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔
دن کا کھیل مکمل ہونے تک روہت شرما 164 گیندوں پر 14 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 117 رنز اور رہانے 135 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رن بنا کر کریز پر ہیں۔ ان دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 256 گیندوں میں 185 رن کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ کی۔
میزبان ٹیم نے گزشتہ میچ کی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ٹیم تیز گیند باز ایشانت شرما کی جگہ اسپنر شہباز ندیم کو اس ٹیسٹ میں شامل کیا۔