بھارتی ٹیم نے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی بھارتی ٹیم نے 43 رنز کے اضافے کے بعد بقیہ 5 وکٹ بھی گنوادیئے۔
بھارت کی جانب سے نائب کپتان اجنکیا رہانے سب کامیاب بلے باز رہے اور 46 رنز کی اننگ کھیل جبکہ مینک اگروال نے 34 محمد سمیع نے 21 اور رشبھ پنت نے 19 رنز کا تعاون دیا اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔
نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن اور ٹم ساؤتھی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔