بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگ میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں مینک اگروال کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 493 رنز پر ڈکلیئر کر کے 343 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
بھارت کی شاندار جیت - mohammed shami
بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو اننگ اور 130 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کی شاندار جیت
دوسری اننگ میں بھی بنگلہ دیش کے بلے باز بھارت گیند بازوں کے آگے ٹک نہیں سکے اور پوری ٹیم 213 پر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگ میں محمد سمیع نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اشون نے 3 امیش یادو نے 2 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کئے۔