اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی بھارت پر یکطرفہ جیت

تین یکروزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔

By

Published : Jan 14, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Jan 14, 2020, 8:45 PM IST

آسٹریلیا کی بھارت پر یکطرفہ جیت
آسٹریلیا کی بھارت پر یکطرفہ جیت

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم آسٹریلیا کو 256 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا نے بغیر وکٹ گںوائے حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے 256 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے بازوں ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی سنچری کی بدولت یکطرفہ انداز میں بھارت کو شکست دے دی۔

بشکریہ ٹویٹر

ڈیوڈ وارنر نے 128 رنز اور ارون فنچ نے 110 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی بھارت پر یکطرفہ جیت

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 49.1 اوورز میں 255 رنز ہی بنا سکی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارتی ٹیم نے شروعات خراب رہی اور جارحانہ سلامی بلے باز روہت شرما محض 10 رنز بنا کر مشیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شکھر دھون اور لوکیش راہل نے دوسرے وکٹ کے لیے 121 رنز کی مضبوط پارٹنرشپ کی لیکن اس پارٹنرشپ کے ٹوٹنے کے بعد بھارتی اننگز لڑکھڑا گئی اور دیگر کوئی بلے باز بڑا سکور نہیں بنا سکا۔

بھارت کی جانب سے کپتان وراٹ کوہلی 16، شريس ایر نے 4، رشبھ پنت نے 28، رویندر جڈیجہ نے 25 اور شاردل ٹھاکر نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پنت اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لیے 49 رن کی پارٹنرشپ کی، دسویں نمبر کے بلے باز کلدیپ یادو نے 17 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مشیل اسٹارک نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن کے حصے میں دو دو اور ایڈم زمپا اور اشٹن ٹرنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Jan 14, 2020, 8:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details