اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: بھارت کو ایک دن میں بنانے ہوں گے 309 رنز - بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز

آسٹریلیا کے 407 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت نے اچھی شروعات تو کی لیکن دونوں سلامی بلے باز کے آوٹ ہونے سے بھارت مشکل میں پڑگیا ہے جس کی وجہ سے پانچویں دن جیت کے لیے 309 رنز بنانا ایک مشکل ہدف ثابت ہوسکتا ہے۔

india v australia: india will have to score 309 runs in one day
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: بھارت کو ایک دن میں بنانے ہوں گے 309 رنز

By

Published : Jan 10, 2021, 8:23 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ کے نقصان پر بھارت نے 98 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میچ کے پانچویں دن جیت کے لیے 309 رنز بنانے ہیں جو کہ ایک مشکل ہدف ہے۔

آسٹریلیا نے چوتھے دن چائے کے وقت تک اپنی دوسری اننگز چھ وکٹ پر 312 رن بنا کر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری حاصل تھی جس کی وجہ سے اس نے بھارت کے سامنے 407 رنز کا مشکل ہدف رکھ دیا۔

بھارتی سلامی بلے باز روہت شرما (52) اور شبھمن گل (31) نے اس مشکل ہدف کا ہمت سے تعاقب کرنا شروع کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 71 رنز کی بہترین شراکت داری کی۔

دونوں بلے بازوں نے تیزی کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے رنز حاصل کئے، گل اپنی اننگز کو طویل نہیں کھینچ پائے اور 64 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details