اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کی 2021 ٹی۔20 عالمی کپ کی میزبانی برقرار - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

عالمی کپ پر یہ تمام اہم فیصلے آئی سی سی بزنس کارپوریش نے جمعہ کو اپنی ورچول میٹنگ میں کئے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بزنس ڈیولپمنٹ بلاک ہے۔

بھارت کی 2021 ٹی۔20 عالمی کپ کی میزبانی برقرار
بھارت کی 2021 ٹی۔20 عالمی کپ کی میزبانی برقرار

By

Published : Aug 7, 2020, 10:32 PM IST

ہندستان نے 2021 میں ہونے والے مرد ٹی۔20 عالمی کپ کی میزبانی کو برقرار رکھا ہے جبکہ آسٹریلیا 2022 ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

نیوزی لینڈ میں چھ فروری سے سات مارچ 2021 تک ہونے والا خواتین ون ڈے عالمی کپ کو 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

عالمی کپ پر یہ تمام اہم فیصلے آئی سی سی بزنس کارپوریش نے جمعہ کو اپنی ورچول میٹنگ میں کئے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بزنس ڈیولپمنٹ بلاک ہے۔

2021کا عالمی کپ ہندستان میں اکتوبر نومبر میں ہوگا جس کافائنل 14 نومبر کو ہوگا۔ آسٹریلیا کو اکتوبر۔نومبر 2020 میں ٹی۔20 عالمی کپ کی میزبانی کرنی تھی لیکن جولائی میں آئی سی سی نے اس ملتوی کردیا تھا۔ آسٹریلیا اب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی 2022 میں اکتوبر۔نومبر میں کرے گا۔ اس کا فائنل 13نومبر کو ہوگا۔

آئی سی سی کو کورونا کے قہر کے سبب خواتین عالمی کپ ملتوی کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔ ایک مہینہ کے اندر عالمی کپ کو ملتوی کرنے کا یہ دوسرا فیصلہ ہے۔ جولائی میں آئی سی سی بورڈ نے آسٹریلیا میں اس برس ہونے والے عالمی کپ کو ملتوی کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details