اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'بھارت نے سری لنکائی کرکٹرز کو دھمکی دی ہے'

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے پر جانے سے انکار پر دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ان کھلاڑیوں کو پاکستان نا جانے کے لیے دھمکایا ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری

By

Published : Sep 10, 2019, 10:59 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:22 AM IST

فواد چودھری نے کہا کہ بھارت نے سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پاکستان دورے پر جانے کے تعلق سے دھمکایا اور کہا کہ اگر وہ وہاں کرکٹ کھیلنے جائیں گے تو آئی پی ایل میں ان کا معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ' کھیل سے منسلک ایک شخص نے مجھے بتایا کہ بھارت نے سری لنکائی کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے سے متعلق دھمکی دی ہے اور کہا کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
فواد چودھری نے کہا کہ بھارت کی اس طرح کی حرکت کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے متعدد کرکٹرز نے پاکستان دورے پر جانے سے انکار کر دیا ہے، ان کھلاڑیوں میں کپتان لست ملنگا، اینجلو میتھیوز، دنیش چنديمل، سرنگا لکمل، دمتھ كرونارتنے، تھسارا پریرا، اكيلا دھننجے، دھننجے ڈی سلوا، کشل پریرا اور نروشن ڈكویلا شامل ہیں۔

ان تمام کھلاڑیوں نے سکیورٹی کے پیش نظر کرکٹ سری لنکا بورڈ (ایس ایل سی ) کو پاکستان دورے پر جانےسے معذوری کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

اس دوران ایس ایل سی نے ڈكویلا اور پریرا کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں کھیلنے کے لیے این او سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایس ایل سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ یہ بورڈ کی پالیسی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی قومی دورے کے لیے ٹیم میں شامل ہے اور وہ اس دورے سے اپنا نام واپس لے رہا ہے تو اسے غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 یک روزہ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے گی، یہ دورہ 27 ستمبر سے شروع ہوگا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details