اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یکطرفہ مقابلے میں بھارت کی جیت - روہت شرما

عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں بھارت نے روہت شرما اور لوکیش راہل کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

یکطرفہ مقابلے میں بھارت کی جیت

By

Published : Jul 6, 2019, 10:59 PM IST

سری لنکا نے بھارت کے خلاف 265 رنز کو ہدف رکھا تھا جو روہت شرما اور لوکیش راہل کی سنچری کے سامنے بونا ثابت ہوا۔

پوائنٹس ٹیبل

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کو سلامی بلے بازوں نے بہترین شروعات دلائی اور پہلے وکٹ کے لیے 189 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

اس دوران روہت شرما نے عالمی کپ 2019 میں اپنی ریکارڈ پانچویں سنچری مکمل کی، انہوں نے 94 گیندوں میں 103 رنز بنائے جس میں 14 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔

روہت شرما نے عالمی کپ 2019 میں پانچویں سنچری بنائی

اس کے علاوہ لوکیش راہل نے بھی ان کا بخوبی ساتھ نبھایا اور عالمی کپ 2019 میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔

راہل نے 118 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 111 رنز بنائے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 34 رنز بنائے۔

لوکیش راہل نے سنچری بنائی

سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا، کسن رجیتھا اور اسورو ادانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی، اس کے چار بلے باز 55 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد سابق کپتان انجیلو میتھیوز اور لاہیرو تھریمانے نے پانچویں وکٹ کے لیے 124 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو بحران سے نکالا۔

اس دوران میتھیوز نے رواں عالمی کپ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی، انہوں نے 128 گیندوں میں 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے جبکہ تھریمانے نے 53 رنز کا تعاون پیش کیا۔

اس کے علاوہ آخری صف میں دھننجے ڈی سلوا نے 29 رنز کی کار آمد اننگ کھیلی، جبکہ بقیہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details