تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں بھارت نے جیت درج کرتے ہوئے سیریز جیت لی۔
سری لنکا کو شکست دے کر بھارت سیریز پر قابض - india beat sri lanka by 78 runs
بھارت اور سری لنکا کے مابین ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست دے 0-2 سے سیریز اپنے نام کر لی۔
![سری لنکا کو شکست دے کر بھارت سیریز پر قابض سری لنکا کو شکست دے کر بھارت سیریز پر قابض](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5668097-876-5668097-1578674700070.jpg)
سری لنکا کو شکست دے کر بھارت سیریز پر قابض
بھارت نے سری لنکا کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن سری لنکا کی ٹیم 15.5 اوورز مین 123 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے نودیپ سینی کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ واشنگٹن سندر اور شاردل ٹھاکر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ بمراہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔