آ کلینڈ میں کھیلے گیے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنوں کے ہمالیائی ہدف کو بھارت نے 19 ویں اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 204 رن بنا کر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں پر چارچوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کرسوڈھی کے شکاربنے۔
اوپنر روہت شرما اس میچ میں کچھ کمال نہیں کرسکے اور سات رنوں کے انفرادی اسکور پر سینٹرنر کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آ ؤٹ ہوگئے۔
کپتان وراٹ کوہلی نے 32 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رن بنا کر ٹینکر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شیھبم دوبے 13 رنوں کے انفرادی اسکور پر سوڈھی کے دوسرے شکاربنے۔
اس کے علاوہ سرئیش ائیر نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رنوں کی غیرمفتوح اننگز کھیلی ۔
سرئیش ایئر(ناٹ آؤٹ 58رن)اور منیش پانڈے(ناٹ آؤٹ 14رن)نے چھ گیند یں باقی رہتے ہی بھارت کو چھ وکٹوں سے جیت دلائی۔