اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انڈیا بی کا دیودھر ٹرافی پر قبضہ - یودھر ٹرافی

کیدار جادھو کی 86 رنز کی شاندار اننگز اور لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم کے 32 رن پر چار وکٹ کی بدولت انڈیا بی نے انڈیا سی کو پیر کو 51 رن سے شکست دے کر دیودھر ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔

انڈیا بی کا دیودھر ٹرافی خطاب پرقبضہ

By

Published : Nov 4, 2019, 7:16 PM IST

جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا بی نے سات وکٹ پر 283 رن کا مضبوط اسکور بنایا جس کے جواب میں انڈیا سی کی ٹیم نو وکٹ پر 232 رن ہی بنا سکی۔ انڈیا سی نے تین ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں دونوں لیگ میچ جیتے تھے لیکن فائنل میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈیا سی نے آخری لیگ میچ میں انڈیا بی کو ہفتہ کو 136 رنز سے شکست دی جبکہ انڈیا بی نے آج مقابلہ 51 رنز سے جیت کر حساب برابر کر لیا۔ انڈیا بی کی جیت کے محرک رہے مڈل آرڈر کے بلے باز کیدار جادھو جنہوں 94 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

يشسوي جیسوال نے 79 گیندوں پر 54 رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آل راؤنڈر وجے شنکر نے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز اور كرشپا گوتم نے صرف 10 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 35 رنز بنائے۔ نتیش رانا نے 20 رن بنائے۔ انڈیا سی کی جانب سے اشان پوریل نے 10 اوور میں 43 رن دے کر پانچ وکٹ لیے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انڈیا سی کی شروعات خراب رہی اور کپتان شبھمن گل صرف ایک رن بنا کر دوسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ ٹیسٹ بلے باز مینک اگروال اور پريم گرگ نے دوسرے وکٹ کے لئے 54 رن کی ساجھےداری کی۔ لیکن اس کے بعد انڈیا سی نے 21 رن کے وقفے میں چار وکٹ گنوا دیئے اور اس کا اسکور پانچ وکٹ پر 77 رن ہو گیا۔شہباز ندیم نے سرفہرست چھ بلے بازوں میں سے تین کے وکٹ لے کر انڈیا سی کی کمر توڑ دی جبکہ فاسٹ بولر محمد سراج نے ان میں سے دو وکٹ نکالے۔ انڈیا سی کی جانب سے صرف پريم گرگ نے جدوجہد کا مادہ دکھایا اور 77 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رن بنائے۔

وراٹ سنگھ چھ، سوريہ كمار یادو تین اور وکٹ کیپر دنیش کارتک تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پٹیل نے 49 گیندوں پر 38 رنز بنا کر صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ان کے رن آؤٹ ہوتے ہی انڈیا سی کی جدوجہد ختم ہوگئی ۔ جلج سکسینہ نے 65 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 37 اور مینک مارکنڈے نے 35 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ٹیم کو 232 تک پہنچایا۔اسی میدان پر حال میں اپنا ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے ندیم نے ایک بار پھر شاندار گیند بازی کی اور 32 رن پر چار وکٹ لئے۔ سراج کو 43 رن پر ایک وکٹ اور رشی كلاريا کو 56 رن پر ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details