بھارتی ٹیم کو حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0–3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اب کپتان وراٹ کوہلی کی سربراہی میں بھارتی ٹیم اس شکست کو بھلا کر اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنا چاہے گی۔ تاہم ، گھر میں کھیلنے کے باوجود، ٹیم کو جنوبی افریقہ سے محتاط رہنا ہوگا جو اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کو 3-0 سے شکست دینے کے بعد بھارت آئی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے بھارتی ٹیم میں اوپنر شکھر دھون، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور تیز گیند باز بھونیشور کمار چوٹ سے صحتیاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے روہت شرما ابھی بھی چوٹ سے صحتیاب نہیں ہوئے اوران کا آرام جاری ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی اوپنرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ٹیم کو مضبوط آغاز دیں۔ اوپنر کی حیثیت سے شکھر کی واپسی سے بھارتی بیٹنگ کو مضبوطی ملے گی۔ لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پرتھوی شا اور لوکیش راہل کے ساتھ کون شکھر کے ساتھ آتا ہے۔ تاہم ، یہ توقع کی جارہی ہے کہ شکھر اور پرتھوی کھیلیں گے اور ان دونوں بلے بازوں کے سامنے بھارت کو اچھی شروعات دینے کا چیلنج ہوگا۔ نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز میں راہل کی عمدہ کارکردگی رہی اور وہ ون ڈے سیریز میں مڈل آرڈر میں کھیلیں تھے۔
وراٹ کوہلی، منیش پانڈے اور شریس ایئر ٹاپ اور مڈل آرڈر میں ذمہ داری نبھائیں گے۔ اگر راہل ایک بار پھر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں تو نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو بنچ پر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔ پنت صرف نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں کھیلے تھے اور چاروں اننگز میں ناکام ہوگئے تھے، لیکن اس کی ذمہ داری لینا چیلنج ہوگا۔
اس سیریز میں کپتان وراٹ کو اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف وراٹ کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی اور وہ پورے دورے میں صرف نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میں یہ نصف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں سپر فلاپ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
تاہم ، شریس نے نیوزی لینڈ کے دورے میں اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا اور ٹیم میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ہوم گراؤنڈ میں منیش اور پنت کے پاس جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ ٹیم کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ کچھ وقت کے لئے ٹیم سے باہر رہنے والے پانڈیا ٹیم میں واپس آئے ہیں۔