فیروز شاہ کوٹلہ میدان کا نام ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھے جانے کے بعد اس اسٹیڈیم میں یہ پہلا میچ ہے لیکن دیوالی کے ٹھیک بعد اس میچ کا ہونا پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔
دارالحکومت میں آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اسکول بند کر دیے گئے ہیں، تعمیراتی کام روک دیے گئے ہیں اور مہمان ٹیم کے کھلاڑی اوراسپورٹ اسٹاف ماسک پہن کر مشق کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے پہلا سوال آلودگی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے لیکن بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے واضح کیا ہے کہ میچ اپنے پروگرام کے مطابق کھیلا جائے گا اور اتنے کم وقت میں اسے شفٹ نہیں کیا جا سکتا۔
بھارت ۔بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی۔20 میچ اتوارکو دیوالی کے بعد سے دارالحکومت کے آسمان پر دھوئیں کی پرت بچھی ہوئی ہے اور سورج دیوتا کے درشن نہیں ہو رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے سے زیادہ آلودگی سے نمٹنا ہوگا اور کھیل میں اچھی کارکردگی کرنا ہوگی۔
بھارتی ٹیم گھریلو سرزمین پر مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس سے پہلے اس نے جنوبی افریقہ سے ٹی -20 سیریز 1-1 سے ڈرا کھیلی تھی اور ٹیسٹ سیریز 3-0 سے جیتی تھی۔
بھارت کے لئے میچ شروع ہونے سے پہلے اچھی خبر ہے کہ وراٹ کوہلی کی جگہ اس سیریز میں کپتانی سنبھال رہے اوپنر روہت شرما فٹ ہیں اور آج انہوں نے اسٹیڈیم میں میچ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کا اعتماد ظاہر کیا ۔
بھارتی کپتان روہت کے پاس اس میچ میں باقاعدہ کپتان وراٹ کا ریکارڈ توڑنے کا موقع رہے گا جس کے لئے انہیں صرف آٹھ رن کی ضرورت ہے۔ وراٹ انٹرنیشنل ٹی -20 میچوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔ وراٹ کے 67 اننگز میں 2450 رنز ہیں جبکہ روہت کے 90 اننگز میں 2443 رنز ہیں۔
روہت نے حریف ٹیم بنگلہ دیش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ایک اچھی ٹیم ہے جو اپنے دن کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کر سکتی ہے۔ لیکن انہوں نے فوری طور پر ہی اپنے ایک لفظ کو سدھارتے ہوئے کہاکہ اپ سیٹ نہیں کہنا چاہئے، یہ ٹیم اپنے دن کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ اس کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، اگرچہ اس کی ایک دو کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہمیں اس ٹیم کے خلاف احتیاط برتنی ہوگی۔
بنگلہ دیش کے ٹی -20 اور ٹیسٹ کپتان اور دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر شکیب الحسن آئی سی سی سے دو سال کا پابندی لگنے کی وجہ سے اس دورے سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ محموداللہ کو ٹی -20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا جو 11 بین الاقوامی میچوں میں بنگلہ دیش کی کپتانی کر چکے ہیں۔ محموداللہ کے اوپر ٹیم کو نئی سمت دینے کی ذمہ داری رہے گی۔
روہت کے ساتھ شکھر دھون اوپننگ میں لوٹیں گے جبکہ ٹیم کے پاس سنجو سیمسن اور شوم دوبے جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع رہے گا جبکہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کو سلیکٹرز اور کپتان کے ان پر دکھائے جارہے اعتماد کو ثابت کرنے کا موقع رہے گا۔
لیگ اسپنر يجویندر چہل کے لئے ٹیم میں اپنی جگہ پختہ کرنے کا یہ شاندار موقع ہے۔ سنجو سیمسن نے وجے ہزارے ٹرافی میں جارحانہ ڈبل سنچری بنائی تھی اور انہیں الیون میں جگہ مل سکتی ہے جس کے لئے انہیں منیش پانڈے، لوکیش راہل اور دوبے سے چیلنج ملے گا۔
بھارتی ٹیم اس سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی -20 میں اپنا سوفیصد ریکارڈ برقرار رکھنے اترے گی۔ ہندستان نے بنگلہ دیش سے اب تک آٹھ ٹی -20 میچ کھیلے ہیں اور تمام میچ جیتے ہیں۔