اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟ - بنگلہ دیش کی ٹیم

بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کی انڈر۔19ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ کی ٹرافی پر قبضہ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ بنگلہ دیش بھی خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے پرُعزم ہے۔

بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟
بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟

By

Published : Feb 8, 2020, 7:52 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:22 PM IST


چار مرتبہ کی چیمپئن بھارتی انڈر19 ٹیم پہلی بار خطابی مقابلے میں پہنچی بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف اتوار کو انڈر -19 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں پانچویں مرتبہ تاج اپنے نام کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ بنگلہ دیش بھی خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے پرُعزم ہے

بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟

بھارتی ٹیم کپتان پريم گرگ کی قیادت میں دیرینہ حریف پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

بھارتی ٹیم جہاں پانچویں مرتبہ خطاب جیتنے کے ارادے سے اترے گی جبکہ پہلی بار فائنل میں پہنچی بنگلہ دیش کی ٹیم الٹ پھیر کرکے خطاب اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟

ٹیم انڈیا مسلسل تیسری بار اور کل ساتویں بار فائنل میں پہنچی ہے۔ بھارت نے اس سے پہلے 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں فائنل میں پہنچ کر خطاب جیتا تھا جبکہ وہ 2006 اور 2016 میں فائنل میں پہنچ کر رنر اپ رہی تھی۔

بھارت کو ایک بار پھر اپنے بلے بازوں اور گیند بازوں سے توقع رہے گی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کی ہے۔

18 سال کے بائیں ہاتھ کے بلے باز يشسوي جیسوال کی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی رہی ہے اور انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ 105 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔

يشسوی نے اس سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں 62 رن، نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 57، جاپان کے خلاف ناٹ آوٹ 29 اور سری لنکا کے خلاف 59 رنز بنائے تھے۔ وہ پانچ میچوں میں 312 رن کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

يشسوی کے جوڑی دار دويانش سکسینہ چار میچوں میں 148 رنز بنا چکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنائی تھی۔

بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟

اگربھارت کے دونوں سلامی بلے باز خطابی مقابلے میں اپنی فارم میں برقرار رہتے ہیں تو بھارت کو پانچویں مرتبہ چیمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

دوسری طرف بنگلہ دیش کے محمود الحسن پانچ میچوں میں 176 رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 100 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔

بنگلہ دیش کے ٹی حسن نے پانچ میچوں میں 149 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رقیب الحسن پانچ میچوں میں 11 وکٹ اور شريف الاسلام پانچ میچوں میں سات وکٹ لے چکے ہیں۔

بھارت کے لیگ اسپنر روی بشنوئی پانچ میچوں میں 13 وکٹ کے ساتھ کامیاب گیندبازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔آکاش سنگھ نے پانچ میچوں میں صات اور سشانت مشرا نے چار میچوں میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details