اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پرتھوی شاہ کی شاندار بلے بازی، بھارت کی فتح - نیوزی لینڈ الیون

سلامی بلے باز پرتھوی شاہ کی شاندار سنچری کی بدولت انڈیا اے نے میزبان نیوزی لینڈ الیون کے خلاف دوسرے یکروزہ پریکٹس میچ میں 12 رنز سے جیت درج کی۔

پرتھوی شاہ
پرتھوی شاہ

By

Published : Jan 19, 2020, 8:13 PM IST

زخموں سے ابھرنے کے بعد پرتھوی شاہ نے اپنی کارکردگی کی بدولت قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا دعوی مضبوط کر لیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 49.2 اوور میں 372 رن کا بڑا اسکور بنایا۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے جواب میں اگرچہ کیوی ٹیم نے اچھی جدوجہد کی لیکن مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے پرتھوی شاہ اور اور مینک اگروال نے پہلے وکٹ کے لیے 89 رنز کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔

پرتھوی نے 100 گیندوں میں 22 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے آل راؤنڈر وجے شنکر نے بھی نصف سنچری بنائی، انہوں نے 41 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔

بھارت کی جانب سے کی جانب سے ایشان پوریل اور كرونال پانڈیا دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ الیون ٹیم کی جانب سے جیک بائل نے 130 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 65 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 87 رنز، کپتان ڈیرل مشیل نے 41 رنز اور ڈین كلیور نے ناٹ آؤٹ 44 رن بنائے۔

پرتھوی شاہ

واضح رہے کہ پرتھوی شاہ کو رنجی ٹرافی میچ میں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے 150 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 21 فروری کو ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details