ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی سلامی بلے باز روہت شرما نے 12 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور خراب فارم می چل رہے کے ایل راہل نے 17 گیندوں میں 14 رنز کی اننگ کھیلی۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے سوریا کمار یادو نے زبردست بیٹنگ کی یادو نے اچھے انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 57 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اپنی اننگز میں انہوں نے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے، جبکہ ویراٹ کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔