اردو

urdu

ETV Bharat / sports

غلط فیصلے ٹیم کی شکست کی اہم وجہ: رسل - ممبئی انڈیئنز

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے جارح بلے باز آندرے رسل نے کہا کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کچھ غلط فیصلے ٹیم کے لیے نقصاندہ ثابت ہوئے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے جارح بلے باز آندرے رسل

By

Published : Apr 28, 2019, 3:15 PM IST

اچھے آغاز کے بعد پٹری سے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس آج اپنے گھریلو میدان ایڈن گارڈن پر بہترین فارم میں چل رہی ممبئی انڈیئنز کا سامنا کرے گی۔
ممبئی اس میچ میں پلے آف میں جگہ پکی کرنے کا مقصد لے کر اترے گی جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سامنے خود کو اس دوڑ میں شامل کرنے کا چیلنج ہوگا۔

میچ سے قبل اس سیزن کے 10 میچوں میں اب تک 406 رنز بنا چکے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے طوفانی بلے باز آندرے رسل نے کہا کہ ہم غلط فیصلے لے رہے ہیں، اگر ہم انہیں آگے بھی دہراتے رہے تو ہم ہمیشہ ہارتے رہیں گے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے جارح بلے باز آندرے رسل

انہوں نے کہا کہ 'میں کچھ ایسے میچوں کے بارے میں بتا سکتا ہوں جس میں ہمیں صرف صحیح لائن اور لینتھ میں گیندبازی کرنے کی ضرورت تھی اور ایسا کر کے ہم میچ کو اپنے قبضے میں کر سکتے تھے لیکن اس وقت فیصلے کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ کولکاتا اس وقت 11 میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔

کولکاتا کو بدترین فیلڈنگ والی ٹیم بتاتے ہوئے رسل نے کہا ہے کہ اصل میں بلے بازی ٹیم کا مسئلہ نہیں ہے ہم نے کچھ ایسے اسکور بنائے تھے جس کا ہمیں دفاع کرنا چاہئے تھا لیکن ہم خراب فیلڈنگ کی وجہ سے میچ گںوا بیٹھے۔

رسل نے اس سے پہلے چار نمبر پر بلے بازی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، انہوں نے کہا میری کوچ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے جب بھی ٹیم کو میری ضرورت ہوتی ہے تو وہ میری مدد کرتے ہیں اگر مجھے نمبر تین یا چار پر بلے بازی کرنے کی ضرورت ہوگی تو یہ میرا کام ہو گا کہ میں اچھی بلے بازی کروں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details