پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست چار سے باہر ہوئی انگلینڈ ٹیم اپنے گزشتہ میچ میں بھارت کے خلاف 31 رنز کی فتح کے بعد ٹاپ چار میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ لیکن سیمی فائنل میں اپنی دعویداری مضبوط کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو ہر حال میں شکست دینا ہی ہوگا۔
انگلینڈ کے آٹھ میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں جبکہ اس سے آگے تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جس کے آٹھ میچوں میں 11 پوائنٹس ہیں۔
نیوزی لینڈ گزشتہ دو میچ ہار کر پہلے مقام سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ کیوی ٹیم کو اپنے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا سے 86 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے اسے چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔