ہیتھر نائٹ کی غیر مفتوح سنچری کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے تھائی لینڈ کو ایک آسان میچ میں 98 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی جیت درج کی ۔
آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی دومیچوں میں یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل انگلش خواتین ٹیم کو شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ کے 176 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ میں کھیلنے والی تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 78 رن ہی بنا سکی۔
تھائی لینڈ کی جانب سے ناٹا کن چھانٹن 32 رن بنا کر نمایاں اسکورررہی ۔ اس کے علاوہ ناکاٹا چائی وائی (19 رن)،کوناچھراین کی(12 رن) بنا ئے ۔تھائی لینڈ کے دیگر بلے باز ڈبل فیگر تک بھی پہنچ نہیں پائیں۔