آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کا شیڈول جاری - بھارتی کرکٹ ٹیم
آئی سی سی خواتین یک روزہ عالمی کپ 2022 کا انعقاد 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ فائنل مقابلہ 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
ICC women ODI world cup
By
Published : Dec 15, 2020, 8:03 PM IST
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا کہ خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد پہلے 2021 میں کیا جانا تھا لیکن کورونا وباء کے سبب آئی سی سی نے اسے 2022 تک مؤخر کر دیا تھا۔
آئی سی سی ترمیمی شیڈیول جاری کیا اور نئے شیڈول کے مطابق 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور نیوزی لینڈ کے 6 شہروں میں کُل 31 میچ کھیلے جائیں گے۔
بشکریہ آئی سی سی ٹویٹر
آکلینڈ، ایڈین پارک، ہملٹن، بے اول اور ڈونیڈن کے یونیورسٹی اول میں ورلڈ کپ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں منقعد جبکہ فائنل مقابلہ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
میزبان نیوزی لینڈ، آسٹرلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ بقیہ تین ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سری لنکا میں 26 جون سے 10 جولائی 2021 کے درمیان ہوگا۔ اس عالمی کپ کی شروعات نیوزی لینڈ اور کوالیفائر کی کسی ایک ٹیم کے ساتھ مقابلے سے ہوگا۔
بشکریہ آئی سی سی ٹویٹر
آئی سی سی کے سی ای او منو ساہنی نے بیان جار ی کیا کہ 'آئی سی سی خواتین کرکٹ کو عالمی کھیل کے بطور فروغ دینے کے تئیں پابند ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے گذشتہ 6 برسوں میں آئی سی سی ایونٹ کی انعامی رقم میں اضافہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2022 آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کی انعامی رقم 5.5 میلین نیوزی لینڈ ڈالر ہیں جو 2017 کے مقابلے 60 فیصد اور 2013 کے مقابلے 1000 فیصد سے زیادہ ہے۔
آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کا شیڈول
آئی سی سی خاتون عالمی کپ کی سی ای او آندریا نیلسن نے کہا کہ 'ہماری ٹیم نیوزی لینڈ کے 6 شہروں میں میچ منعقد کرنے پر خوش ہے۔ یہ ایک خصوصی ٹورنامنٹ ہے اور ہم اس کا انتظار نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہم ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دنیا کی تمام ٹیموں کا خیر مقدم کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
عالمی کپ میں بھارت کے مقابلوں کا شیڈول درج ذیل ہے۔